XtGem Forum catalog
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

غزل نمبر 2

عکس کھونے لگے آئینہ رہ گیا
دیکھنے والا بس دیکھتا رہ گیا

خشک ہونے لگا جب چمن آس کا
برگ یادوں کا تیری ہرا رہ گیا

تم نے دیکھا نہیں مڑکے پیچھے مجھے
دیر تک میں وہیں پر کھڑا رہ گیا

نعمتیں مجھ کو اتنی میسر ہوئی
جن کو پاکر میں حیرت زدہ رہ گیا

بھاگتا ہی رہا اپنے ماضی سے میں
سچ کہوں عمر بھر دوڑتا رہ گیا

تجھ میں پرویز چالاکیاں ہیں نہیں
اس لئے ہر جگہ تو برا رہ گیا

پرویز انیس

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


73